تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 اپریل 2015
وقت اشاعت: 12:19

بالکل اصل نظر آنے والی روبوٹک تتلیاں

فرینکفرٹ...... جرمنی کے ماہرین نے ایسی منفرد روبوٹک تتلیاں تیار کی ہیں جو اصلی تتلیوں کی ہو بہو نقل کر کے انھیں کے انداز میں اونچی اڑان اڑنے کی صلا حیت رکھتی ہیں۔حقیقی تتلی کی شکل میں بنائی گئی اس روبو ٹ میں پَروں کو ہلا کر نہ صرف اڑنے کی خاصیت ہے بلکہ یہ اپنی مختصر پر واز مکمل کر نے کے بعدکسی غلطی کے بغیر لینڈنگ کر کے سب کو حیران بھی کر دیتی ہیں۔ اس روبوٹک بٹر فلائی (Butterflies) کو حتمی شکل دینے کے بعد اس کی کامیاب تجرباتی پروازکر کے اس کی صلا حیت کا مظاہر ہ کیا گیا جوکہ اسی طرح درخت کی ٹہنیو ں اور ہموار جگہ پر بھی لینڈنگ کر سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.