2 اپریل 2015
وقت اشاعت: 10:20
کھیرا کھانے کی شوقین ننھی گلہری
نیویارک...... کھیراصحت کیلئے بیحدمفیدہے جسے بڑے بچے دونوں ہی شوق سے کھاتے ہیں لیکن امریکہ میں تو ایک ننھی گلہری بھی کھیرا کھانے کی بیحد شوقین ہے۔ چھوٹی سی پالتو گلہری ایک آواز پر دوڑی دوڑی آتی ہے اور کھیرا لے کر مزے سے کھانا شروع کر دیتی ہے۔میٹھا میٹھا کھیرا کھانے میں مصروف ننھی گلہری کی ایسی تیزی دیکھنے میں آئی کہ جیسے اسکے ہاتھ کوئی خزانہ لگ گیاہو جو ایک سیکنڈ بھی رُکے بغیر تمام کھیرا دیکھتے ہی دیکھتے ہڑپ کر جاتی ہے۔