4 اپریل 2015
وقت اشاعت: 3:32
ایسٹر کی تیاریاں عروج پر۔۔۔
نیویارک......مسیحی برادی کے ایسٹر تہوارمیں صرف چند روز باقی رہ گئے ہیں لہٰذا اس سالانہ تہوار کومنانے کے لیے تیاریاں زور پکڑ چکی ہیں۔اسی مناسبت سے ہر سال کی طرح اس سال بھی نیو یارک سٹی میں بارہ فٹ لمبا خرگوش کا ماڈل بنا یا گیا ہے۔5 ہزارہرے بھرے پھول وپو دوں سے تیار کر دہ یہ خرگوش شہر کی بلند وبالا عمارتوں کے درمیان کھڑا سیاحوں کی تو جہ کا مر کز بنا ہو اہے جس نے اپنی ناک پر ایک پھولوں سے بنی فٹ بال بھی رکھ کر اپنی انفرادیت میں اضافہ کر لیا ہے۔