تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 اپریل 2015
وقت اشاعت: 4:43

دنیا کی سب سے تیز رفتار گھاس کاٹنے والی مشینی گاڑی

میڈرڈ.......اسپین میں دنیا کی سب سے تیز رفتار گھاس کاٹنے کی مشینی گاڑی نے 116 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ لگا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ایک گاڑیاں ساز کمپنی کی تیار کردہ اس گھاس کاٹنے کی مشینی گاڑی کو گینز نک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم کے سامنے سڑک پر ماہر ڈرائیور نے کسی مشکل کے بغیر116 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا اور یہ عالمی کارنامہ اپنے نام کر لیا۔ اس گھاس کاٹنے کی مشین میں عام موٹر سائیکل کے انجن کے علاوہ اس کے نچلے حصے کو دھات کے بجائے فائبر گلاس سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اسکی سیٹ بھی عام گھاس کاٹنے کی مشین کی بہ نسبت تھوڑی نیچی رکھی گئی ہے۔ دنیا کی سب سے تیز رفتار گھاس کاٹنے کی اس مشینی گاڑی سے اب گارڈن کا گھاس کاٹنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہو گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.