تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 اپریل 2015
وقت اشاعت: 4:59

سان فرانسیسکو: پارک میں درخت کو دروازہ لگا دیا گیا

سان فرانسیسکو......پارک کے داخلی راستے پر تو دروازہ لگایا ہی جاتا ہے، لیکن درخت کو دروازہ لگانا کچھ عجیب سی بات ہے، لیکن سان فرانسیسکو میں ایک پارک ایسا بھی ہے جہاں درخت کو دروازہ لگا کر سب کو حیران کردیا گیا ہے۔ پارک انتظامیہ نے بچوں اور بڑوں کی دلچسپی کو بڑھانے کے لیے ایک درخت کے تنے کے ساتھ لکڑی کا چھوٹا سا دروازہ لگا دیا ہے، جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کر رہی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس دروازہ کے اندر خطوط، کرنسی اور دیگر چیزیں بھں رکھی جاتی ہے، جسے کھول کر بچے ان چیزوں کو دیکھتے اور اپنی حیرانگی کا ا ظہار کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.