تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 اپریل 2015
وقت اشاعت: 6:35

پہاڑیوں پر 3ہزار فٹ کی بلندی پرلٹکائے جانے والے خیمے

برطانیہ.....عام طور پر کوہِ پیمائی کے دوران کو ہِ پیماؤں کو رات گزارنے کے لیے ایسی ہموار جگہ یا پہاڑ کی تلاش کرنا ہوتی ہے جہاں باآسانی خیمہ نصب کرکے بستر بچھایا جاسکے۔کوہِ پیماؤں کی اس مشکل کیلئے بر طانوی کاؤنٹی Wales میں ایسے خیمے دستیاب ہیں جنہیں پہاڑ کی چڑھائی کے دوران 3ہزار فٹ کی فضائی بلندی پر بھی کسی ناہموار سطح سے باآسانی لٹکایا جاسکتا ہے۔Portaledgesنامی یہ لٹکتے ہوئے خیمے خاص طور سے کئی روز تک کوہِ پیمائی کے لیے جانے والے مہم جو افراد کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔اب اگر کوہِ پیما زمین سے کئی فٹ اونچے پہاڑ پر چڑھائی کررہے ہیں اور رات سر پر آجائے تو ہموار سطح کی عدم دستیابی پر انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ اُسی جگہ اپنا خیمہ تیار کرسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.