تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 اپریل 2015
وقت اشاعت: 6:43

مکمل لکڑی سے درخت پر تعمیر کیا گیا دلکش گھر

لندن........آپ نے دنیا کے کئی خوبصورت اور منفرد گھر تو دیکھے ہونگے، لیکن برطانیہ میں ایک شخص نے درخت پر دلکش اور دیدہ زیب ٹری ہاؤس تعمیر کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ گھنے جنگلات میں ایک قدآور درخت کے تنے پر قائم کیے گئے، 165اسکوائر فٹ کے اس گھر میں آرٹسٹ نے کھڑکیاں اور دروازے بھی نصب کیے ہیں۔ اپنے سادہ طرزِ تعمیر کی وجہ سے درخت پر بنا ہوا یہ گھر سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز بنا ہوا ہے، جسے دیکھنے کے لیے روزانہ کئی افراد یہاں کا رُخ کرتے ہیں، جبکہ اسے خریدنے کے خواہشمند افراد 8,200ڈالرز کے بدلے اس دلکش گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.