4 اپریل 2015
وقت اشاعت: 6:59
دو سالہ بھارتی بچی کاتیر اندازی میں بے مثال مہارت کا مظاہرہ
ممبئی.....جیسے فن کسی کی میراث نہیں اسی طرح مہارت حاصل کر نے کیلئے بھی عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔بس لگن کاہو نا ضروری ہے۔بھارت سے تعلق رکھنے والی دو سالہ ڈولی شیوانی پر بھی یہی مثالیں لاگو ہو تی ہے جس نے اتنی سی عمر میں ہی تیز اندازی میں اپنی بے مثال صلا حیتیں دکھا کربڑے بڑے استادوں کی چھٹی کردی ہے۔ایک ٹرائل ایونٹ میں سینکڑوں لو گوں کے مجمع کے عین وسط میں کھڑے ہو کر اس چھوٹی سی بچی نے ماہرتیر اندوزوں کی مانند 5سے 7میٹر کے فاصلے سے نشانے بازی کرتے ہوئے388پوائنٹس اسکور کر لِئے۔صرف یہی نہیں ڈولی نے 15فٹ کے فاصلے سے 36تیر ٹارگٹ کی جانب اُچھالے جبکہ 21فٹ دوسری سے بھی ٹارگٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور200پوائنٹس کی بدولت ملکی سطح پرنیا ریکارڈ قائم کر لیا۔ پھرتی اور مہارت کی بدولت یہ ننھی تیر انداز سیکنڈوں میں تیر کو کمان میں لگا کر نشانے لگاتی ہے اور بغیر کسی غلطی کے دیکھتے ہی دیکھتے تیر ٹارگٹ پر جا لگتے ہیں۔