تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 اپریل 2015
وقت اشاعت: 10:59

115سالہ امریکی خاتون دنیا کی معمر ترین خاتون قرار

نیویارک ......امریکی ریاست مشی گن کی رہائشی 115سالہ جیرالین ٹیلے(Jeralean Talley)کو دنیا کی معمر ترین خاتون قرار دے دیاگیا ہے ۔یہ معمر خاتون 23مئی 1899کو پیداہوئیںاور اب تک زندگی کی115بہاریں دیکھ چکی ہیں۔ جیرالین کا کہنا ہے کہ ان کی طویل زندگی کا رازخدا پر یقین ہے اور خوش رہنا ہے ۔جیرالین کو اعزاز امریکی ریاست آرکنساس سے تعلق رکھنے والی سابقہ ریکارڈ ہو لڈر 116 سالہخاتون Gertrude Weaver کی وفات کے بعد ملا ہے جن کا انتقال 6اپریل کو ہوا۔ حال ہی میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے جیرالین ٹیلےکو با قاعدہ طو ر پر دنیا کی معمر ترین خاتون کے عالمی اعزاز سے نوا زا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.