تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 اپریل 2015
وقت اشاعت: 8:19

جاپانی اسکیئر نے 133فٹ لمبی اِسکی جمپ لگا کر حیران کر دیا

ٹوکیو......جاپانی اسکیئر نے بلند چٹان سے 133فٹ لمبی اِسکی جمپ لگا کر دیکھنے والوں حیران کر دیا۔دنیا میں ایسے ماہر کھلاڑیوں کی کمی نہیں جو اپنی جان داؤ پر لگا کر خطرناک کرتب پیش کرنے سے ذرا نہیں کتراتے۔جاپان سے تعلق رکھنے والے ہیاٹونیشی زوا(Hayato Nishizawa)کا شمار بھی ایسے ہی با صلاحیت نوجوانوں میں کیا جائے تو کچھ غلط نہیں ہو گاجس نے اسکینگ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے شاندار کرتب دکھا کراپنی مہارت کا عملی نمونہ پیش کر دیا۔ جاپان میں ایک بلند چٹان سے 133 فٹ لمبی اِسکی جمپ کے مظاہرے کے دوران جب اِسکیئرزمین پر پہنچا تو نہ صرف انتہائی کامیابی سے اپنا سفر مکمل کیا بلکہ بڑے بڑوں کو داد دینے پر مجبور کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.