10 اپریل 2015
وقت اشاعت: 16:19
ٹوکیو میں 100 سے زائد ڈولفن ساحل کی ریت میں پھنس گئیں
ٹوکیو........ جاپان کے شہر ٹوکیو میں 100 سے زائد ڈولفنز ساحل پرآ کر پھنس گئیں ،ان ڈولفنز کی لمبائی دو سے تین میٹر ہے۔ ٹوکیو کے شمال میں سو سے زائد ڈولفن ساحل پر آکر ریت میں پھنس گئیں، اطلاع ملتے ہی پولیس اور کوسٹ گارڈ اہلکار فوری پہنچ گئے،جو مشکل میں پھسنی ان ڈولفنزکو سمندر میں واپس بھیجنے کی کو شش کررہے ہیں، جبکہ سا حل پر آئے شہری ان ڈولفنز کے اوپر پانی ڈال کر انھیں زندہ رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔