10 اپریل 2015
وقت اشاعت: 17:31
تھائی لینڈ میں واٹر فیسٹیول شروع
بنکاک........تھائی لینڈ میں فیسٹیول کے دوران سیاحوں اور ہاتھیوں نے ایک دوسرے پر پانی اچھال کر خوب انجوائے کیا۔ تھائی لینڈ کے شہر Ayutthaya میں واٹر فیسٹیول شروع ہو گیا ہے،جس میں شرکت کیلئے کئی ملکوں کے سیاح پہنچے ہیں، میلے کو رنگین بنانے کے لیے ہاتھیوں پرلگائے گئے ہیں خوبصورت رنگ، سیاح رنگ برنگے ہاتھیوں پر پانی اچھال رہے ہیں ۔ جواب میں ہاتھی بھی اپنی سونڈھ میں پانی بھر کر ان سیاحوں پر پھینک رہے ہیں اورخوب مزے کررہے ہیں۔