12 اپریل 2015
وقت اشاعت: 10:4
فلپائن میں تین پہیوں والی سائیکلوں کی انوکھی پریڈ
منیلا......فلپائن کے صوبے ایسا بیلے میں تین پہیوں والی سائیکلوں کی انوکھی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں 681ٹرائی سائیکلیں شامل تھیں۔ تین پہیوں والی سائیکلوں پر کی گئی اس پریڈ نے دنیا کی سب سے بڑی ٹرائی سائیکلز کی پریڈ کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ابتدائی طور پر اس پریڈ کیلئے685تین پہیوں والی سائیکلوں کی رجسٹریشن کی گئی تھی لیکن چار سائیکلوں میں خرابی پیدا ہوجانے کے سبب 681ٹرائی سائیکل سواروں نے شرکت کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ چین میں 317سائیڈ کار والی سائیکلوں کی پریڈ کر کے قائم کیا گیا تھا۔