تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 اپریل 2015
وقت اشاعت: 10:36

برطانوی چڑیا گھر میں دو کوہان والے ننھے اونٹ توجہ کا مرکز

لندن......ننھے منے بچوں کی دلچسپ ادائیں اور شرارتیں عام طور پر سب ہی کو اپنی جانب متوجہ کرلیتی ہیں، اب چاہے وہ بچے انسانوں کے ہوں یا جانور وں کے۔برطانوی کاؤنٹی بیڈ فورڈ شائر کے ایک چڑیا گھر میں بھی ان دنوں دو کوہان والے ننھے اونٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔گذشتہ ماہ پیدا ہونے والے یہ دونوں ننھے اونٹ ابتدائی دیکھ بھال کے بعد اب چڑیا گھر میں نمائش کیلئے لائے گئے ہیں جنہوں نے چڑیا گھر کی رونق میں اضافہ کردیا ہے۔دو الگ الگ اونٹنیو ں کے یہاں پیدا ہونے والے اولف اور اورلگھ نامی یہ ننھے اونٹ بیشتر وقت ایک ساتھ ہی گزارتے ہیں اور چڑیاگھر کا رْخ کرنے والے سیاحوں کو اپنی معصوم اداؤں کاگرویدہ بنا لیتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.