تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 اپریل 2015
وقت اشاعت: 14:7

نارتھ پول پر دنیاکی سب سے ٹھنڈی میراتھون ریس

اوسلو......نارتھ پول پر ہونے والی دنیاکی سب سے ٹھنڈی میراتھون ریس جمہوریہ چیک کےپیٹر ویبروسیک اورآسٹریلیا کی ہیتھر ہوکنز نے جیت لی۔کیمپ بارنیوپر ہونے والی اس "ٹھنڈی میراتھون "میں شرکا میں خوب جوش وخروش تھا ، 19 ممالک کے 50 ایتھلیٹس کے درمیان دلچسپ مقابلہ منفی 41 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقام پرہوا ۔شرکاء میں آسٹریلیا کے Adrian Dodson-Shawبھی شریک ہوئے جس نے کبھی برف باری نہیں دیکھی،وہ کہتے ہیں کہ یہاں آتے ہوئے بہت نروس تھا۔ریس کے شرکا نے 12 لیپس مکمل کیے لیکن ہر لیپ کے بعد گرماگرم مشروب سے اپنے آپ کو گرما تے رہے ۔جمہوریہ چیک کے Petr Vabrousek نے چارگھنٹے 22منٹ اور24سکینڈز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ویمن ریس کا اختتام آسٹریلیا کی Heather Hawkins کی جیت پر ہوا،جنہوں نے مقررہ فاصلہ چھ گھنٹے 57 منٹ میں طے کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.