14 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:5
فرسبی اور فٹ بال کے ذریعے نشانے بازی کا شاندار مظاہرہ
نیویارک......کھیل کے میدا ن میں فرسبی اورفٹ با ل کا بخوبی استعمال تو بہت دیکھا ہو گالیکن اب ماہر کرتب بازوں نے اسے نشانے بازی کیلئے بھی استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ کھلاڑی اپنے فن میں اتنے ماہر ہیں کہ فٹ بال اور فرسبی کو جس انداز سے اور جتنے فاصلے سے بھی مطلوبہ ہدف کی جانب اچھالیں وہ فوراً ہی کامیابی سے نشانے پر جا لگتی ہے ۔انٹرنیٹ پر ان کھلاڑیوں کی ماہرانہ نشانے بازی کی یہ ویڈیو تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراددیکھ چکے ہیں۔ ٹھیک کہتے ہیں نشانہ ہوتو ایسا ، جو کبھی نا چُوکے۔