تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
15 اپریل 2015
وقت اشاعت: 7:18

اسپیس ایکس رسد لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ

واشنگٹن .....اسپیس ایکس رسد لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ ہوگیا ، تاہم راکٹ کو سمندری پلیٹ فارم پر اتارنے کا تجربہ اس بار بھی ناکام رہا ، اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے ضروری اشیا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچائی جارہی ہیں ۔کمپنی کا منصوبہ تھا کہ لانچنگ کے بعد فالکن نامی راکٹ کا استعمال شدہ حصہ سمندر میں تیرتے ہوئے پلیٹ فارم پر بحفاظت اتار لیا جائے ، تاکہ اسے دوبارہ استعمال کرکے بھاری اخراجات بچائے جاسکیں ۔تاہم راکٹ زیادہ تیزی کے ساتھ سمندری پلیٹ فارم سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں وہ تباہ ہوگیا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس بار راکٹ کی محفوظ واپسی کے امکانات 50 فیصد تھے، تاہم اس سال کے آخر تک اس کی محوظ واپسی کو 80 فیصد تک یقینی بنالیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.