17 اپریل 2015
وقت اشاعت: 8:44
جاپان کے سفاری پارک میں ننھے شیر عوام کی توجہ کا مرکز
ٹوکیو......جاپان کے فیوجی سفاری پارک میں شیر کے ننھے منے بچوں کو نمائش کے لیے پیش کردیاگیا ہے جنہیں دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ چڑیا گھر کا رخ کر رہے ہیں۔ ان دو ننھے مہمانوں کی سفاری پارک کی انتظامیہ کی جانب سے بھی خوب آؤ بھگت کی جا رہی ہے اور سب شیر کے ان ننھے منے بچوں کے ناز اٹھا رہے ہیں۔اپنی دلچسپ حرکات سے ان ننھے شیروں نے وہاں آنے والوں کے دل موہ لئے ہیں جن کی معصومانہ شرارتیں دیکھتے ہوئے یہ ماننا ہی پڑے گا کہ بچے تو بچے ہی ہوتے ہیں چاہے وہ انسان کے ہو ں یا شیر کے ہوں۔