تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 اپریل 2015
وقت اشاعت: 20:37

چینی بڑھئی نے لکڑی کی الیکٹرک کار بنا لی

بیجنگ.......چینی بڑھئی نے حیرت انگیز کارنامہ کر دکھایا، لکڑی سے الیکٹرک کار تیار کر کے سڑکوں پر دوڑانی شروع کر دی۔ چین کے ماہر بڑھئی نے کئی مہینوں کی محنت کے بعد مکمل طور پر لکڑی سے الیکٹرک کار تیار کرلی ہے، اس کی تیاری میں کسی ہیوی مشینری کے بجائے ہاتھوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ چینی ہنر مند اپنی بنائی لکڑی کی اس کلاسک الیکٹرک کار میں بیٹھ کر سواری کرتا ہے تو دیکھنے والے کار کو قریب سے دیکھنے کے ساتھ اس کی سواری کے بھی شائق نظر آتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.