تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 اپریل 2015
وقت اشاعت: 3:16

100قیراط کاسب سے بڑا شفاف ہیرانیلامی کیلئے تیار

نیو یارک..........امریکا میں 100قیراط کاسب سے بڑا شفاف ہیرا نیلامی کے لیے تیار ہے۔ امریکا میں 100قیراط کا سب سے شفاف ہیرا نیلام کرنے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ 100اعشاریہ 20قیراط کا یہ شفاف نایاب ہیرا ایمرالڈ کٹ میں تراشا گیا ہے، جو کہ معروف نیلام گھر سوتھربیز میں نیلام کیا جائے گا۔ 21اپریل کومنعقد کی جانے والی نیلامی میں ماہرین کی جانب سے اس نادر و نایاب ہیرے کی 25ملین ڈالر تک قیمت لگنے کی توقع کی جارہی ہے، جبکہ نیلام گھر کے ترجمان کے مطابق یہ ہیروں کے شوقین افراد کے لیے ایک بہترین سرمایہ کاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.