19 اپریل 2015
وقت اشاعت: 6:59
مرسیڈیز کے نئے ماڈل نے کلاشنکوف کی گولیوں کا ٹیسٹ پاس کر لیا
نیویارک.......دنیا کی مہنگی اور عالیشان ترین لگژری گاڑی مرسیڈیز کے نئے ماڈل نے کلاشنکوف کی برستی گولیوں کا ٹیسٹ بھی پاس کر لیا۔امریکا میں مرسیڈیز بینز کے نئے ماڈل کی خصوصیات جانچنے کے لیے ایک ٹیسٹ کیا گیا۔ ٹیسٹ میں گاڑی پر کلاشنکوف سے فائرنگ کی گئی۔چند فٹ کے فاصلے سے کی جانیوالی فائرنگ سے اس لگژری گاڑی کی وِنڈ اسکرین پر نصب مضبوط ترین گلاس کی اوپری تہہ متاثر ہوئی لیکن اندر موجود ڈرائیور اور برابر والی نشست پر بیٹھا شخص بالکل محفوظ رہے۔