تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 اپریل 2015
وقت اشاعت: 7:32

بیلجیم میں فارم ہاؤس سے تین زیبرے فرار

برسلز.....بیلجیئم کی سڑکوں پر دوڑتے بھاگتے تین زیبروں نے ٹریفک پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں ۔بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کی سڑکوں پر مزے سے دوڑتے بھاگتے زیبروں کو دیکھ کر ایک نوجوان نے ان کی وڈیو بنا لی، فارم ہاؤس سے فرار ہوئے تینوں زیبروں کو پکڑنے دو پولیس اہلکار بھی دوڑے، ان کا ساتھ دینے ٹریفک پولیس اور سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکار بھی میدان میں آگئے لیکن زیبروں نے بھی ایک گھنٹے تک اہلکاروں کی خوب دوڑیں لگوائیں پھر جا کر پولیس کے ہاتھ آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.