21 اپریل 2015
وقت اشاعت: 18:5
دبئی میں ٹریفک قوانین کی پاس داری پر انعام میں گاڑی ملے گی
دبئی ........دبئی میں رہنے والے خوش ہو جائیں،اچھی ڈرائیونگ کریں گے تو انعام میں گاڑی ملے گی۔دبئی سے آئی ہے خوش خبری،کریں گے اگرٹریفک قوانین کی پاسداری،تو تحفے میں ملے گی نئی گاڑی،یہ مذاق نہیں حقیقت ہے،دبئی میں ٹریفک قوانین کا احترام کرنے پر دو ڈرائیوروں کو نئی کاریں تحفے میں دی گئی ہیں۔ مفت میں دی گئی یہ گاڑیاں ’وہائٹ پوائنٹ اسکیم‘ کا حصہ ہیں جس کے تحت ڈرائیونگ کے دوران احتیاط برتنے پر ڈرائیوروں کو تحائف دیے جاتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت ان افراد کا نام قرعہ اندازی میں شامل کیا جاتا ہے جو سال بھرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرتے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس انعامی اسکیم سے ٹریفک حادثات سے ہونے والی اموات میں کمی آئی ہے۔