تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 اپریل 2015
وقت اشاعت: 17:47

سو قیراط کا شفاف ہیرا 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام

نیو یارک .......نیویارک میں ’’100 قیراط‘‘ کا خوبصورت اور شفاف ہیرا 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔ 100اعشاریہ 20 قیراط کا یہ شفاف نایاب ہیرا معروف کمپنی ’’سوتھ بی‘‘ نے نیویارک میں نیلامی کے لیے پیش کیا، تو صرف 3منٹ میں ہی ہیرے کی بولی لگ گئی۔ کمپنی کے مطابق بولی دہندہ نے ٹیلی فون کال کے ذریعے نیلامی میں حصہ لیا اور نام خفیہ رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر زمرد اور نیلم سمیت دیگر قیمتی پتھر بھی نیلامی کے لیے پیش گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.