تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 اپریل 2015
وقت اشاعت: 10:43

کینیا :ایک گائے نے چارہ چھوڑ کر بھیڑوں کو کھانا شروع کردیا

کینیا..........کینیا میں ایک گائے نے چارہ چھوڑ کر بھیڑوں کو کھانا شروع کردیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گوشت خور گائے کینیا کے دیہی علاقے ناکورو کے ایک کسان چارلس مابولیو کے باڑے میں موجود ہے۔ چارلس کے مطابق ان کی گائے ان کی ایک بھیڑ کو زخمی کرنے کے بعد کھا رہی ہے۔ اگلے ہی دن وہاں سے ایک اور بھیڑ غائب تھی۔ کسان کا کہنا ہے کہ پہلے واقعے پر انہوں نے سوچا کہ گائے بھوکی ہے۔ لیکن اس کی خوراک دگنی کرنے کے باوجود گائے نے بھیڑوں کا پیچھا جاری رکھا۔ ماہرین کے مطابق گائے غذائی قلت کے باعث گوشت کی طرف مائل ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.