25 اپریل 2015
وقت اشاعت: 18:59
بے پناہ مسائل کے باوجود پاکستان کے لوگ نسبتاً خوش
کراچی.......بے پناہ مسائل کے باوجود پاکستان کے لوگ نسبتاً خوش رہتے ہیں اور دوسروں کو خوشی دینے میں راحت محسوس کرتے ہیں۔ ایک تھنک ٹینک کے مطابق اس مقابلے میں بھارتی، بنگلہ دیشی اور چینی شہریوں کے بڑی تعداد مختلف سماجی مسائل کی وجہ سے زیادہ پریشان رہتی ہے۔ پاکستان میں رہنے والے خوش ہیںبھارت میں رہنے والوں سے زیادہ۔بنگلا دیشیوں بھی زیادہ اور تو اور چین میں رہنے والوں سے بھی زیادہ خوش ہیں یہاں کے لوگ۔ یہ کہنا ہے ایک غیر ملکی تھنک ٹینک کا،جس میں شامل اقتصادیات، دماغی امراض اور شماریات کے ماہرین کے مطابق پاکستان میں بے تحاشا مسائل کے باوجود لوگ نسبتاً صبر و شکر سے کام لیتے ہیںاور ایک دوسرے کے لئے آسانیاں پیدا کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔ تھنک ٹینک کی مرتب کردہ فہرست میں بھارت کا جہاںکسانوں کی خودکشیوں کا گراف بڑھ رہا ہے۔نمبر 111سے مزید 5 درجے نیچے آگیا۔غیر ملکی شہریوں اور سیاحوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات نے بھی بھارتی شہریوں کے چہروں سے مسکراہٹ چھین رکھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ پہلے نمبر کے ساتھ دنیا کا مطمئن ترین ملک ہے جبکہ آئس لینڈ دوسرے اور ڈنمارک تیسرے نمبر پر ہے۔