تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 اپریل 2015
وقت اشاعت: 3:31

امریکی شیف نے باراک اوباما کی شکل کا پین کیک تیار کر ڈالا

نیو یارک........دنیا میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں لیکن اصل فنکار وہی کہلاتا ہے جو اپنے فن کا مظاہرہ اس ڈھنگ سے کرے کہ سب کو دنگ کردے۔ امریکا سے تعلق رکھنے والے اس ماہر شیف کو ہی دیکھ لیجئے، جس نے امریکی صدر باراک اوباما کی شکل کا انوکھا پین کیک تیار کرلیا ہے، جو دیکھنے میںیوں لگتا ہے کہ جیسے تصویر ہی اتار لی ہو۔ ناتھن نامی یہ شیف کھانے تو اچھے بناتا ہی ہے، لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ ایک ماہر آرٹسٹ بھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس نے اپنے دونوں فن یکجا کردیئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.