27 اپریل 2015
وقت اشاعت: 17:32
ایک ٹانگ سے محروم ما ہر امریکی ریسلر
نیویارک........امریکی ریاست ایریزونا میں مو جود ایک ٹانگ سے محروم ریسلر نے ثابت کر دیا ہے کہ کسی بھی قسم کی جسمانی محرومی ہمت اور ارادوں پر حاوی نہیں ہو سکتی۔ انتھونی ریبلز نے جو کہ پیدائشی طور پر دائیں ٹانگ سے محروم ہیں اپنی اس محرومی کو اپنی راہ میں حائل کر نے کے بجائے عام بچوں کی طرح کھیل کود کر بچپن گزارا۔انتھونی جب صر ف3بر س کا تھا تو اس نے مصنو عی ٹانگ پہننے سے انکار کرتے ہو ئے آ ٹھویں جما عت سے ہی ریسلنگ کر نا شروع کر دی تھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے انتھونی کا یہ شوق اس کا پیشہ بن گیا اور اب وہ اکھاڑے میں ہزاروں افراد کے سامنے کئی ریسلر زکو مات دے چکا ہے۔ انتھونی امریکا میں ہو نے والے کئی ریسلنگ چیمپئن شپز میں بھی کامیابی حاصل کر کے میڈل اپنے نا م کرچکا ہے۔