28 اپریل 2015
وقت اشاعت: 7:33
ایک تیر سے دو شکار،جاپانی ماہرین کا تیارکردہ حیرت انگیز لباس
ٹوکیو...... آفس کا سوٹ پہن کر تیراکی کرنا، یہ تو شاید خوب میں ہی سوچا جا سکتا ہے لیکن جاپانی ماہرین نے اس خواب کو بھی سچ کر دکھایا ہے۔جی ہاں جاپان کی کمپنی نے ایک ایسا سوٹ بنایا ہے جس کو پہن کر تیراکی کے مزے لینے سے سوٹ گیلا نہیں ہو گا اور آپ سوئمنگ کے بعد آفس بھی جاسکتے ہیں۔ ’’کوئیک سلور‘‘ نامی کمپنی نے ایک ایسا ’’ویٹ سوٹ‘‘ تیار کیا ہے جو ایک دیکھنے میں تو بزنس فارمل سوٹ کی مانند نظر آتا ہے لیکن حیرت انگیز خصوصیات کا حامل ہے۔ کوٹ ،پینٹ، شرٹ اور ٹائی پر مشتمل یہ لباس ایک کھنچنے والے کپڑے ڈرائی فلائٹ کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کی خوبی یہ ہے کہ اس کو پہن کر سرفنگ کیجئے یا تیراکی کا لطف لیں لیکن یہ گیلا نہیں ہوگا۔ اس انوکھے سوٹ کی قیمت ایک ہزار چھ سو پاؤنڈ رکھی گئی ہے جسے تین ڈیزانز میں فروخت لے لئے پیش کیا گیا ہے۔