تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 اپریل 2015
وقت اشاعت: 7:49

مراکش لڑکی کا بالوں کے ذریعے کار کھینچنے کا شاندار مظاہرہ

رباط .....یوں تو اکثر خواتین اپنے گرتے ہوئے بالوں کی وجہ سے پریشانی کا شکار رہتی ہیں لیکن مراکش کی ایک خاتون کے بال حیران کن حد تک مضبوط ہیں۔جی ہاں مراکش سے تعلق رکھنے والی اس نوجوان لڑکی نے اپنے بالو ں کی مدد سے کار کھینچنے کا شاندار مظاہرہ پیش کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔اکرام صالحی نامی خاتون نے اپنے بالوں کی چوٹی بنائی اور ایک ٹن سے بھی زیادہ وزنی کار کو رسی کی مدد سے کھینچ کر تماشائیوں سے خوب داد سمیٹی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.