29 اپریل 2015
وقت اشاعت: 0:19
دبئی کی سڑکوں پر اونٹ نے مالک کے دوڑیں لگوا دیں
دبئی..........عیدالاضحٰی کے دنوں میں گائے بکروں کے بھاگتے مالکان تو آپ نے دیکھے ہوں گے۔ اب دیکھیئے ابوظبی کی سڑکوں پر فرار ہوتے اونٹ کو جس نے اپنے مالک کی دوڑیں لگوا دیں۔ ابو دبئی کی شاہراہ پر بھاگتا یہ اونٹ کسی ریس میں حصہ نہیں لے رہا، بلکہ یہ اپنے مالک سے جان چھڑا کر بھاگا اور مالک اپنے اونٹ کے پیچھے خود بھی بھاگا جارہا ہے، مفرور اونٹ شیخ صاحب کے ہاتھ آیا یا نہیں ؟ لیکن کار سے بنائی گئی یہ وڈیو ضرور مقبول ہوگئی ہے۔