29 اپریل 2015
وقت اشاعت: 9:16
لندن میں 400سال قدیم انڈے کی نیلامی
لندن.......لندن میں ہورہی ہے اس ہفتے ایک ایسے انڈے کی نیلامی جو جسامت میں ایک عام مرغی کے انڈے سےکئی گنا بڑا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی جسامت کا یہ انڈا مرغی کے انڈے سے 200 گنا بڑا اور 400 سال قدیم ہے۔ایک اندازے کے مطابق یہ انڈامڈغاسکر کے پرندے کا ہےجو 13 ویں اور 17 ویں صدی کے درمیان ناپید ہو گیا تھا، انڈاتیس اپریل کو لندن میں نیلام کیا جائےگا،خیال کیا جارہا ہے کہ یہ انڈا 76ہزار ڈالرزیعنی 77لاکھ روپے سے زائد رقم میں فروخت ہوجائےگا۔