تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 مئی 2015
وقت اشاعت: 3:0

موبائل فون اب کان یا ہتھیلی کی شناخت سے کھلے گا

نیویارک........سیکورٹی کوڈ اور فنگر اسکین کا زمانہ ہوا پرانہ۔ آپ کے موبائل فون کا لاک اب کسی مخصوص کوڈ یا انگلی کے نشان سے نہیں، بلکہ آپ کے کان یا ہتھیلی کی شناخت سے کھلے گا۔ موبائل فونز پر انگلیوں کے نشانات سے شناخت کا طریقہ خاصا مقبول ہے، لیکن یہ طریقہ زیادہ محفوظ نہیں سمجھا جاتا، کیونکہ ہیکرز نے اس کا توڑ ڈھونڈ لیا ہے۔ اب ایک امریکی کمپنی اسمارٹ فون کے تحفظ کے لئے نئے طریقے پر کام کر رہی ہے، جس کے ذریعے سمارٹ فونز آپ کے کان سے فون لگانے کے انداز یا آپ کی ہتھیلی کی شناخت کر سکیں گے۔ ’باڈی پرنٹ‘ نامی اس نئے طریقے میں ٹچ اسکرین میں یہ اہلیت پیدا کی جا سکتی ہے کہ وہ استعمال کرنے والے کے کان، انگلیوں، ہتھیلی اور فون کو پکڑنے کے انداز سے پہچان لے کے فون اپنے اصل مالک کے پاس ہی ہے۔ ابتدائی تجربات میں کمپنی کو 99فیصد کامیابی حاصل ہو چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مجوزہ طریقہ مستقبل میں خاصا کامیاب ہو سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.