تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 مئی 2015
وقت اشاعت: 12:19

14سالہ دنیا کی سب سے سخت جان اور ماہر کو پیما لڑکی

واشنگٹن .........کو ہ پیما ئی کو دنیا کی خطر نا ک ترین مہم جو ئی کہا جا ئے تو غلط نہ ہو گا لیکن 14سالہ امریکی بچی یہ کام کر کے سب کو حیران کر دیتی ہے۔ امریکی ریاست نیو یارک سے تعلق رکھنے والی Ashima Shiraishi کم عمری سے ہی کو ہ پیمائی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے جس نے 7سال کی عمر میں اس میدان میں قدم رکھ کر ہی دھوم مچادی تھی۔Ashima کی کامیابی کو دیکھتے ہو ئے دنیا کی سب سے کم عمر سخت جان کو ہ پیما کا اعزاز بھی دیا جا چکا ہے جو اپنے سے عمر اور تجربے میں کئی گنا بڑے مہم جو افراد کے ساتھ اونچے چٹانوں پر بلا خوف وخطر کوہ پیمائی کر تی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.