تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 مئی 2015
وقت اشاعت: 12:19

استونیا میں اسکیٹ بورڈنگ کے سالانہ مقابلے کا انعقاد

استونیا .......... اسکیٹنگ کرنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں کیونکہ اسکیٹنگ کرتے وقت توازن کا خاص خیال کرنا پڑتا ہے لیکن ان نوجوانوں کو دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے کہ شاید یہ بہت ہی آسان کام ہے۔ استونیا میں اسکیٹ بورڈنگ کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 25ماہر اسکیٹ بورڈرز نے شرکت کی۔ مقابلے میں شریک اسکیٹ بورڈرز نے اس دوران نہایت پھرتیلے پن کا مظاہرہ کیا اور درمیان میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو انتہائی مہارت کے ساتھ عبور کرکے اپنی مہارت کے جلوے دکھائے۔ سخت مقابلے کے بعد فرانس سے تعلق رکھنے والے 15سالہ رابن بولین نے بہترین کارکردگی دکھا کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ اسپین سے تعلق رکھنے والے ڈینی لیون نے دوسری اور سائبیریا کے ایگور کو لیکوو نامی کھلاڑی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.