4 مئی 2015
وقت اشاعت: 14:20
پولینڈ : لڑائی کا عالمی میلہ،25 ملکوں کے جنگجوؤں نے حصہ لیا
وارسا.....پولینڈ میں لڑائی کا عالمی میلا منعقد کیا گیا، تلواریں اور بھاری لباس پہنے کئی ملکوں کے جنگجوؤں نے مخالفین سے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔پولینڈ میں ہوا عالمی لڑائی کا مقابلہ،جس میں شرکت کیلئے آئے 25 ملکوں کے کھلاڑی،قدیم ہتھیاروں سے لیس،اور بھاری لباس پہنے کھلاڑیوں نے کیا مخالفین کا جم کر مقابلہ،جس نے کیا دشمن کو زیر وہ یہ جنگ جیت گیا۔مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے بھی مقابلے ہوئے،گزشتہ سال کے فاتح امریکا کے کھلاڑی کو پولینڈ کے کھلاڑی نے شکست دے دی۔