5 مئی 2015
وقت اشاعت: 6:19
کیلی فورنیا میں گرمی کے ستائے ریچھوں کی 15ٹن برف سے دعوت
سین ڈیاگو........امریکی ریاست کیلے فورنیا کے چڑیا گھر میں گرمی کے ستائے ریچھوں کو 15ٹن برف کی خصوصی ٹریٹ دی گئی۔سین ڈیاگو کے چڑیا گھر میں ٹھنڈک اور برف کے عادی ریچھوں کو ذرا سی گرمی لگی تو انتظامیہ نے ان کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی ٹریٹ کا اہتمام کیا۔ پندرہ ٹن برف سے مصنوعی برف برسائی تو ریچھوں کی تو جیسے عید ہوگئی۔ خوشی سے برف پر کھیلنے کودنے لگے اور ایک دوسرے کے ساتھ خوب موج مستیاں کیں۔ ریچھوں کی شرارتیں دیکھنے بڑی تعداد میں شہریوں نے بھی چڑیا گھر کا رخ کیا۔