5 مئی 2015
وقت اشاعت: 14:4
ممبئی میں دنیا کی سب سے بڑی جلیبی اور امرتی بنائی گئی
ممبئی.......... بھارتی شہر ممبئی کے ریسٹورنٹ میں 18 کلو وزنی جلیبی اور 37 کلو گرام کی امرتی بنا کر عالمی رکارڈ بنا دیا گیا۔ بھارتی شیف کی نگرانی میں 12 افراد کی ٹیم نے یہ کارنامہ سر انجام دیااور 3 گھنٹے48 منٹ میں 37 کلو گرام کی مزیدار امرتی تیار کر لی،جس کا قطر 9 فٹ ہے،اس کے ساتھ ساتھ ٹیم نے دنیا کی سب سے بڑی جلیبی بھی بنا ڈالی، جس کا وزن 18 کلو گرام ہےاور اسے 3 گھنٹے 53 منٹ میں تیار کیاگیا ہے۔