تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 مئی 2015
وقت اشاعت: 11:32

چین :1000 خواتین کو 30 منٹ میںفیشل کرنے کا عالمی ریکارڈ

بیجنگ...........کہتے ہیں کہ ریکارڈ تو بنتے ہی ٹوٹنے کے لئے ہیں اور ایسا ہی کچھ ہوا ہے چین میں جہاں 30 منٹ کے دوران 1000 خواتین کو فیشل کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا گیا ہے۔ ٹیکنالوجی اور نت نئی ایجادات کے حوالے سے مشہور چین نے اب 30 منٹ میں سب سے زیادہ لوگوں کو فیشل کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کروالیا ہے۔ چین کے شہر جینان فٹبال اسٹیڈیم میں ماہر بیوٹیشنز نے 30 منٹ میں ایک ہزار سے زائد خواتین کا فیشل کیا جو کہ کلینزنگ، ماسک، موئسچرائزنگ اور مساج کے مراحل پر مشتمل تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 30 منٹ میں سب سے زیادہ افراد کے چہرے کا فیشل کرنے کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا جس میں بیک وقت 287 خواتین کا فیشل کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.