تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 مئی 2015
وقت اشاعت: 0:6

چڑیا گھر میں چمپینزی نے شیر کے 3بچوں کو گود لے لیا

کولمبیا.........امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے چڑیا گھر میں چمپینزی نے شیر کے 3بچوں کو گود لے لیا ہے۔ چیمپینزی بچوں کو فیڈر سے دودھ بھی پلاتا ہے۔ جنوبی کیرولائنا کے چڑیا گھر میں ننھے شیر، چمپینزی سے بےحد مانوس ہیں۔ اسی لئے تو ان کا پورا دن کھیلتے کودتے گزر جاتا ہے۔ چمپینزی بھی ننھے شیروں کا خوب خیال رکھتا ہے، چمپینزی اپنے بچوں کی طرح ہی ان شیروں کے نخرے اٹھاتا ہے، بھوک لگے تو شیر کے بچوں کو فیڈر سے دودھ بھی پلاتا ہے۔ دن بھر کھیلتے کودتے ننھے شیروں اور چمپینزی کی یہ دوستی کب تک رہتی ہے یہ تو کوئی نہیں جانتا، لیکن اس دوستی کو ہمیشہ کے لیے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.