15 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:0
ماسکو: یو ایس بی جو220وولٹ کا جھٹکا دیکر برقی آلات خراب کرے
ماسکو.......روسی ہیکرز نے ایسی یو ایس بی اسٹک بنائی ہے جو 220وولٹ کا جھٹکا دے کر الیکٹرانک آلات خراب کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ یو ایس بی ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کا آسان ذریعہ ہے، لیکن تخریب کاروں نے اس سہولت کا بھی غلط استعمال ڈھونڈ نکالا ہے۔
ایک غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق روسی ہیکرز نے ایسی یو ایس بی بنائی ہے جو کسی بھی الیکٹرانک آلے میں لگتے ہی اسے 220وولٹ کا جھٹکا دے گی اور یہ آلات بیکار ہوجائیں گے۔ اس یو ایس بی کا سرکٹ خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جس کی مدد سے چند وولٹ پر کام کرنے والی یو ایس بی اتنا زیادہ وولٹ پاس کرسکتی ہے۔
کمپیوٹر میں استعمال کرنے پر مدربورڈ خراب ہونے کے ساتھ ساتھ، ہارڈ ڈسک میں موجود اہم ڈیٹا سے بھی محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔