15 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:6
مشتری کی اعلیٰ ویڈیوجاری؛سیارےپرموجودسرخ دھبہ بھی واضح
واشنگٹن......امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نےنظامِ شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری کی صاف اور واضح ویڈیو جاری کی ہے،جس میں سیارے پر موجود سرخ دھبہ بھی نظر آرہا ہے ۔
ناسا نے مشتری کی نئی الٹرا ہائی ڈیفی نیشن وڈیو جاری کر دی ہے جو ہبل سپیس ٹیلی اسکوپ نے خاص طور پر اتاری ہے، اس دوربین نے کہکشاؤں اور دم توڑتے ستاروں کے کئی راز افشا کئے ہیں۔
وڈیو میں مشتری کا مشہور Great Red Spot گریٹ ریڈ اسپاٹ صاف اور واضح طور پر نظر آرہا ہے۔