17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:36
امریکی فن کاروں کا فضا میں رقص کا انوکھا مظاہرہ
شنگھائی........چین میں امریکی فنکاروں نے فضا میں رقص کا انوکھا مظاہرہ کیا اور شائقین سے خوب داد وصول کی۔ چین کے شہر شنگھائی میں 17واں بین الاقوامی آرٹ فیسٹیول جاری ہے ۔
اس موقع پر چار امریکی فنکاروں نے 80 فٹ کی بلندی پرتنی رسی پرلٹکتے ہوئے حیرت انگیز رقص پیش کیا ۔ امریکی فنکارچین میں ایسے مزید شوز کریں گے، مزے کی بات یہ ہے کہ یہ خطرناک پرفارمنس مفت دیکھی جاسکتی ہے کیونکہ اس شو کا کوئی ٹکٹ نہیں۔