18 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:31
3827ہیروں سے مزین انگوٹھی ریکارڈ بک میں شامل
نئی دہلی .......جگمگاتے ہیرے جڑے زیورات خریدنا ہمیشہ سے خواتین کی خواہش رہی ہے، لیکن دیکھنا ہے کہ اس انگوٹھی کو کون خریدتا ہے جو کوئی ایک یا دو نہیں بلکہ ہزاروں ہیروں سے مزین ہے۔
بھارت کی ایک کمپنی نے تین ہزار827سفید ہیروں سے سجی ایسی انگوٹھی تیار کی ہے جو مور سے مشابہت رکھتی ہے۔
16اعشاریہ5قیراط کی’پیکوک رِنگ‘نامی اس دلکش انگوٹھی کا وزن50اعشاریہ42گرام ہے جس کی قیمت 27لاکھ 44ہزار5سوڈالرزرکھی گئی ہے۔