18 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:43
الاسکا میں آسمان پر رنگوں کا انوکھا نظارہ
الاسکا.......الاسکا میں آسمان انوکھے رنگوں سے سج گیا۔ یہ نظارہ زمین کے گرد برقی لہروں اور گیسوں کے ٹکرانے سے وجود میں آیا، الاسکا میں آ سما ن پر رنگوں کے انو کھے نظا رے نے دیکھنے والوں کو سحر میں جکڑ لیا۔
الاسکاکے آسما ن پر گز شتہ دنو ں رنگوں کے انو کھے نظا رے دیکھنے میں آ ئے جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ یہ قدرتی رنگین لہریں فضا میں مو جو د مقنا طیسی ذرات اور زمین کے گر د مو جو د برقی لہروں اور مختلف گیسو ں کے ٹکر انے سے وجود میں آئیں جنہیں کئی علاقوں کے آ سمان پر دیکھا گیا۔
رنگوں کے اس انو کھے ملاپ اور رقص کر تی لہروں کے قدرتی نظارے نے دیکھنے والوں کو نہ صرف حیران بلکہ خو ش بھی کر دیا کیو نکہ یہ منظر سا ل میں کبھی کبھار ہی نظر آ تا ہے ۔