19 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:20
اٹلی میں دنیا کی سب سے لمبی فرنچ بریڈ کا عالمی ریکارڈ
روم ......اٹلی میں 60 ماہر فرانسیسی اور اطالوی بیکرز نے دنیا کی سب سے لمبی فرنچ بر یڈ تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
اس ڈبل روٹی کو baguette کے نا م سے پکا را جا تا ہے جسے روایتی طریقے سے ماہر بیکرز کی ایک ٹیم نے سات گھنٹوں میں تیار کیا ، بریڈکی کل لمبائی 400 فٹ ہے ۔
ڈبل روٹی کو کاٹ کر عوام کو کھانے کیلئے بھی پیش کیا گیا ،جبکہ اس کوورلڈ ریکارڈ بکس میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔