تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
20 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:16

پانی بھرے گلاسوں کے ذریعے موسیقی کا شاندار مظاہرہ

پراگ ......یوں تو دنیا میں عقلمند اور ہنر مند لوگوں کی کمی نہیں لیکن آرٹسٹ وہی ہوتا ہے جو اپنا کام ا س ڈھنگ سے کرے کہ اس کام میں مہارت کے رنگ بھردے۔

جمہوریہ چیک کے دار الحکومت پراگ سے تعلق رکھنے والے ایک موسیقار کا شمار بھی ایسے ہی آرٹسٹوں میں کیا جاسکتا ہے جس نے پانی سے بھرے گلاسوں کے ذریعے موسیقی کی شاندار دھنیں ترتیب دے کر اپنی مہارت ثابت کردی۔

انتہائی مہارت سے ترتیب دی جانے والی یہ دھنیں سن کر یہ بالکل محسوس نہیں ہوتا ہے کہ یہ گلاس کے ذریعے بنائی گئی ہیں بلکہ درحقیقت یوں لگتا ہے کہ جیسے کسی قیمتی پیانو کے ذریعے ترتیب دی گئی ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.