21 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:3
شو ہرکی بے وفائی،بیو ی نےمہنگی ترین کار پر غصہ نکال دیا
بیجنگ .......چین میں ایک دبنگ خاتون نے اپنے بے وفا شو ہر کو سبق سکھاتے ہوئے اس کی مہنگی ترین کارتوڑ ڈالی۔
چینی خاتون کو جب اپنے شوہر کا ایک دوسری خاتون کے ساتھ افیئر کا پتہ چلا تو وہ آپے سے با ہر ہو گئی اور سڑک کنارے پارک کی گئی اپنے شو ہر کی بی ایم ڈبلیوکے شیشے ہتھوڑی سے سرِ عام تو ڑنے لگی۔
ارد گر د کھڑے لوگ اور سیکورٹی اہلکار خاتون کو رو کنے کیلئے پہنچے تاہم خاتون اپنے دل کی بھڑاس نکال کر وہاں سے روانہ ہو گئی۔