تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 اپریل 2016
وقت اشاعت: 18:18

چین کی جگمگاتی راتیں، رنگین چہرے اور دلکش پرفارمنس

کراچی....مدیحہ بتول.... چین، دنیا کی قدیم تہذیبوں میں سے ایک ہے اور آج بھی ایک کامیاب ریاست کے روپ میں موجود ہے ۔اس کی ثقافت چھ ہزار سال پرانی ہے۔

صدیوں تک چین، دنیا کی سب سے زیادہ ترقی یافتہ قوم اور مشرقی ایشیا کا تہذیبی مرکز رہا جس کے اثرات آج تک نمایاں ہیں جن کا اظہار نئے سال کی آمد پر لازمی کیا جاتا ہے۔

چین میں نئے قمری سال کے آغاز پرچینی باشندوں نےمخصوص ثقافتی اور تہذیبی انداز میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا۔

سال نو کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیےمختلف اوپرا کمپنیوں کے اشتراک سےچین کی سڑکوں پر فرضی کہانیوں پر مشتمل اسٹیج ڈرامے تیار کئے گئےجن میں خصوصی طور پر چین کی پرانی ثقافت کی جھلک دکھائی دی۔

رات کی تاریکی پھیلتے ہی اسٹیج لائٹس سے سڑکیں جگمگا اٹھیں۔بڑے تو بڑے بچے بھی ان ڈراموں سے محظوظ ہوتے دکھائی دیئے۔

ایک کے بعد ایک اداکار آکر کوئی نہ کوئی سوانگ بھرے اسٹیج پر چڑھتا اترتا دکھائی دیا اور اپنی اداکاری کے جوہر دکھا تا رہا۔ان ڈراموں میں حصہ لینے والوں کی عمر سات سال سے تیس سال کے درمیان تھی۔

ان پرفارمنس کا مقصد،چینی ثقافت اور روایت کو نئی نسلوں میں منتقل کرناہے اورچینیوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ یہ دیوتاؤں کو خوش کرنے کا بھی طریقہ ہے۔

ایک خاتون پرفارمر کہتی ہے’’ میںنے دوماہ قبل ہی اداکاری کی شروعات کی ہے اوران اسٹیج ڈراموں میں کام کر کےمجھے اپنے کام کی مہارت کو منوانے کا اچھا موقع ملا۔‘‘

تماشائیوں میں بیٹھے ایک 70سالہ محب وطن نے بتایا کہ وہ پچھلے چالیس سال سے ان اسٹیج ڈراموں سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔ اسے اپنی ثقافت اور تہذیب سے بہت لگاؤ ہے،وہ چاہتا ہے جس طرح موجودہ نسلوں نےان روایت کو زندہ رکھا ہے،آئندہ آنے والی نسلیں بھی اسی طرح اپنی تہذیب کا پرچار کرتی رہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.