تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
20 اپریل 2016
وقت اشاعت: 21:56

چین کے کنگ آف آرکیڈ نے3ہزار کھلونے جیت لئے

بیجنگ .....آرکیڈگیم کھیلنا اور ہر بار جیتنا سب کے بس کی بات نہیں لکین کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے لیے جیتنا بائیں ہاتھ کا کھیل ہوتا ہے۔

چینی آئی ٹی ماہر کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے جو ہر دفعہ پہلی بار میں ہی گیم جیت کر کھلونا لے اڑتے ہیں۔

چین زیٹونگ( Chen Zhitong )نامی شخص چھ ماہ سے ٹوائے گیم کھیل رہا ہے اور اب تک 3ہزار کھلونے جمع کر چکا ہے۔

اس کی اس جیت کی عادت کو دیکھتے ہوئے پلے لینڈ کے مالکوں نے کنگ آف آرکیڈ سے مزید گیم نہ کھیلنے کی درخواست شروع کردی ہے تاہم30سالہ آئی ٹی ورکراپنا مشغلہ ترک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.